بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری
فائل فوٹوبھارتی فوج کی جانب سےایل اوسی پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔بھارت نے پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔ جس کےنتیجے میں خاتون اور بچیوں سمیت چھ شہری شدید زخمی ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کےمطابق بھارتی فوج نےنیزاپیراوررکھ چکری سیکٹرزپراشتعال انگیزیوں کامظاہرہ کرکے بھاری ہتھیاروں کااستعمال کیا۔ بھارتی فوجیوں نےہیوی مارٹرز،آرٹلری اورخودکار ہتھیاروں کا اندھا دھند استعمال کرتے ہوئے جان بوجھ کر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
بھارتی فوج کی فائرنگ سےمیندر،کرنی، ڈگوارگاؤں کےچھ شہری شدیدزخمی ہوگئے۔زخمیوں میں خاتون اور تین بچیاں بھی شامل ہیں۔جنہیں طبی امداد کےلئےقریبی طبی مرکزمنتقل کردیاگیا۔
Indian Army troops initiated unprovoked Cease Fire Violation with heavy Mortars, Artillery and automatics in Nezapir and Rakhchikri Sectors along #LOC, deliberately targeting civilian population... (1/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 7, 2020













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔